بیدر میں خانگی جیپ گاڑیوں کی غیر قانونی آمد و رفت

بیدر /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بیدر میں غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں خانگی جیب گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ۔ آر ٹی او اور پولیس محکمہ کے عہدیدار مکمل طور پر خاموش ہیں ۔ ہمناآباد، بسواکلیان ، بھالکی ،ہمناآباد منااکھیلی بیدر اوراد اور بیدر ، منااکھیلی کے درمیان سینکڑؤں کی تعداد میں خانگی جیب گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ۔ ان جیب گاڑیوں دوگنی تعداد میں مسافروں کو بٹھایا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی جیپ گاڑیوں کے مالکے ماہانہ معمومل دے کر اپنای کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس تعلق سے سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی سے توقع ہے کہ وہ ضلع بیدر میں غیر قانونی طریقہ سے چلائی جانے والی خانگی جیب گاڑیوں کو فوراً بند کرنے کیلئے اقدامات کریں گے کیونکہ خانگی جیب گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینے سے حادثات کا خطرہ لاحق ہے ۔ ریاستی حکومت شمالی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپویشن کو ضرورت کے مطابق بسیں فراہم کر رہی ہیں ۔ اس کے باوجود بیدر ڈیویژن کی جانب سے بیدر ، منااکھیلی کے درمیان بہت کم تعداد میں بسیں چلائی جارہی ہیں ۔ بیدر سے گلبرگہ کیلئے براہ منااکھیلی ایک بھی بس نہیں ہے ۔ خاص طور پر مذکورہ روڈ پر شام 6 بجے کے بعد کوئی بس نہیں ہے ۔ ڈیویژن کنٹرول کے ایس آر ٹی سی بیدر کو چاہئے کہ بیدر ، منااکھیلی روڈ پر شام 7 بجے کے بعد 10 بجے تک بسیں چلانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر خانگی جیپ گاڑیوں میں سفر نہ کریں۔ بیدر تعلقہ سے بیرون مختلف کاموں کو لے کر سینکڑوں لوگ بیدر آتے ہیں ۔ لیکن اپنے گاؤں واپس جانے کیلئے انہیں کوئی بس سہولت حاصل نہیں ہے ۔ توقع ہے کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ڈپٹی کمشنر بیدر اس اہم مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے بیدر ، منااکھیلی روڈ زائد بس سہولت فراہم کرنے آر ٹی سی کے عہدیادروں کو ضروری ہدایات جاری کریں ۔