بیدر۔27جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اطلاعات و حج کرناٹک اسٹیٹ الحاج جناب روشن بیگ نے کہا ہیکہ بنگلور کے علاوہ ریاست کے عازمین حج کی سہولت کیلئے گلبرگہ اور منگلور میں بھی حج ہاؤز کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ موصوف کرناٹک اسمبلی میں بیان دے رہے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلور حج ہاؤس کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ گلبرگہ میں ہارگہ روڈ پر حج ہاؤس کی تعمیر عنقریب شروع کی جائے گی ۔