کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
بیدر 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کا پہلا مشاورتی اجلاس بضمن نواں سالانہ جشن جلسہ رحمۃ اللعالمین ﷺ ممتاز فنکشن ہال بیدر میں جناب محمد حبیب الرحمن صدر استقبالیہ کمیٹی کی صدارت میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولوی نثار احمد کلیم، اختر محی الدین موظف انجینئر، محمد غوث قریشی، محمد ابراہیم سابق ارکان بلدیہ، محمد کفایت اللہ صدیقی، نائب صدور سید منصور احمد قادری معتمد عمومی، محمد عبدالصمد منجو والا معتمد، محمد عبدالمقتدر، مولانا خواجہ معین الدین نظامی، مولانا مفتی سید سراج الدین کامل فقہ، مولانا محمد عظیم احمد انواری نظامی، مولانا محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی شریک معتمدین، شاہ متین قادری الملتانی، محمد فیروز خان سابق رکن ضلع پنچایت، محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر، خواجہ شیخ سلیم کلاس ون کنٹراکٹر، محمد سلطان سیٹھ، احمد محی الدین ربانی، سید ظہور ہاشمی، سید فاروق علی، محمد سہیل احمد بگدلی، محمد عبدالرحیم زمیندار رحمت ڈیولپر، محمد امین الدین نواز، غلام دستگیر، غلام محی الدین گتہ داران، اکبر گادگی، سید اسد علی، عارف الدین مجاہد، محمد فہیم، عبدالمبین، اظہرالدین، عبدالصمد مظہر، حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی، دینی مدارس و دیگر تنظیموں، معززین شہر کے علاوہ عہدیداران و اراکین استقبالیہ کمیٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حافظ و قاری محمد عبیداللہ خاں عطاری کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کی کارروائی کا آغاز عمل میں آیا۔ جلسہ کے کنوینر ممتاز ماہر قانون جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے مخاطب کیا۔ استقبالیہ کمیٹی کی نگرانی میں ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ضلع سطحی سالانہ تقریری و تحریری مقابلہ جات کمیٹی کے صدر مولانا سید سراج الدین کے علاوہ اراکین قرأت و اذاں، مقابلہ جات کیلئے حافظ و قاری محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر و اراکین،14 ربیع الاول کو 11 بجے دن جلسہ یوم صحابہؓ کیلئے محمد عبدالصمد منجو والا، مولانا خواجہ معین الدین، محمد رفیع الدین نوری، شاہ متین قادری اور محمد کفایت اللہ صدیقی انتظامات کے ذمہ دار رہیں گے۔ 14 ربیع الاول کی شب بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد جناب نثار احمد کلیم کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کو مولانا مفتی سید سراج الدین، مولانا خواجہ معین الدین، مولانا محمد فیاض الدین، مولانا محمد عظیم احمد انوار، محمد کفایت اللہ صدیقی اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے ان محافل کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کیلئے مشورے دیئے۔ علمائے دین کو جلسہ میں مدعو کرنے کیلئے جناب اسلم فرشوری (حیدرآباد) ناظم جلسہ سے مشاورت جاری ہے۔ بہت جلد ممتاز علمائے دین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ جناب سید منصور احمد قادری نے جلسہ کے اغراض و مقاصد، استقبالیہ خطاب اور نظامت کے فرائض انجام دیئے۔