بیدر۔2 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زندگی کے مقاصد جد قدر بلند ہوں گے ان کے حصول کیلئے ہمیں کوشش بھی اتنی ہی بھاری پیمان پر انجام دینی پڑے گی ۔ محترمہ صبیحہ الجامعتہ الاسریٰ اسلامیہ بیدر( برائے اناث) کے جلسہ تقسیم اسنادات سے خواتین کے ایک کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی خطبہ دیا ۔ یہاں ممتاز فنکشن ہال میں منعقدہ سالانہ جلسہ محترمہ ارجمند بتول نے کہا کہ اپنی اولاد کو نیک اور صالح بنانے کیلئے ماں باپ کو چاہیئے کہ بہتر پیمانے پر ان کی تربیت کا نظم کریں۔ مہمان خصوصی محترمہ آمنہ شیخ ( معلمہ جامعہ اُم سُلم جدہ سعودی عربیہ) نے اپنے خطاب میں قرآن مجید کی فضیلت بیان کی ۔ محترمہ مونا جعفر ( زوجہ ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر) نے بھی مختصر خطاب کیا ۔ جلسہ کا آغاز جامعہ شعاع فاطمہ کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جامعتہ الاسریٰ الاسلامیہ کی مختلف طالبات نے اس موقع پر مختلف دلچسپ اور بامقصد پروگرام ‘ تقریریں ‘نعتیں سنانے کی سعادت حاصل کیں ۔ صدر معلمہ ناظمہ نسرین کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ حافظ محمد ثناء اللہ معتمد عمومی اسریٰ ایجوکیشنل سوسائٹی بیدر کی نگرانی میں اسٹاف نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔