بیدر میں امتحانات کی تیاری کیلئے بیداری پروگرام

بیدر 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے اے ایس کی مختلف جائیدادوں پر تقرر کرنے اور کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی ڈگری کالجس کے لیکچرر جائیدادوں پر تقرر کرنے منعقد کئے جانے والے CET امتحان کے لئے 13 فروری کو امتحان کی تیاری کے تعلق سے بیداری پروگرام بیدر شہر کے رنگ مندر میں صبح 10 بجے کے اے ایس امیدواروں کیلئے اور دوپہر 2 بجے ڈگری کالجس کے لیکچر جائیدادوں کے امیدواروں کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد دونوں امتحان کے تعلق سے تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل تحریری امتحان ہوگا۔ تحریری امتحان کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتائی۔ خواہشمند درخواست بیدر ضلع پنچایت دفتر کے قریب واقع قدیم سرکاری دواخانہ کے احاطہ اے سی ای ٹی امتحان ٹریننگ سنٹر میں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ امتحان کے لئے داخل کردہ درخواست کی قبولیت کی رسید کی زیراکس کاپی بھی لگائیں۔ خواہشمند اس ضمن میں زائد معلومات کیلئے تربیتی مرکز دفتر سے ربط کرسکتے ہیں۔