بیدر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام 5 جولائی غریب یتیم نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم کیا گیا ہے جس کے اسپانسر الحاج محمد فیاض ایچ کے جی این سکریٹری جمعیت علماء بیدر ہوں گے ۔ خواہش مند حضرات سے گزارش ہے کہ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر سے 9740345163 پر رابطہ کریں ۔۔
سرپور ٹاون تحصیلدار کے ہاتھوں
کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم
سرپور ٹاون ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سرپور ٹاون تحصیلدار آفس میں منڈل کے پیدا بنڈا گاؤں کے متوطن کو آج یعنی 23 جون کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار یوگیندر اور لائبریری ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر این ستیہ نارائن اور منڈل ریونیو آفیسر محترمہ راتھوڈ للیتا اور ٹی آر ایس قائد سرینواس کے ہاتھوں کلیان لکشمی کے 75 ہزار روپیوں کا چیکس کو لڑکی اور دلہن کے والدہ کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائبریری ڈائرکٹر این ستیہ نارائن نے کہا کہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت تمام طبقوں کے لوگوں کے لڑکیوں کی شادی کے لیے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ مفت میں رقم کی منظوری کی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کے دور میں عوامی فلاحی و بہبود کے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کی یکسوئی کو اہمیت دی جارہی ہے ۔۔