بیدر میں آج جمعیت علماء ہند کا جلسہ عام

بیدر 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا محمد تصدق ندوی جوائنٹ سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے زیر اہتمام 26؍ اگست بروز منگل بعد نماز مغرب تا 10؍ بجے شب مغل گارڈن بید ر میں جلسہ عام بعنوان ’’ آزادی ہند میں علماء کا کردار‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس کی سرپرستی مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک کریں گے اور صدارت مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک کریں گے ان کے علاوہ پڑوسی ریاست کے صدور حافظ پیر شبیر یم یل سی تلنگانہ و آندھرا پردیش اور حافظ ندیم صدیقی مہاراشٹرا، کا بھی خطاب ہوگا، جبکہ مولانامحمد شریف مظہری صدر جمعیت علماء ہند ضلع گلبرگہ مولانا محمد شاکر حُسین قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیجاپور ، ڈاکٹر پی سی جعفر ڈی سی بیدر، مسٹر سدھیر کمار ریڈی ایس پی بیدرمہمانانِ اعزازی ہونگے عامتہ المسلمین سے عنوان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علماء کرام کے خطابات سے استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے ۔انشاء اللہ جلسہ بلا تاخیر وقت مقررہ پر شروع ہوگا ۔