بیدر میں آئندہ ماہ سے روزانہ سربراہی آب

بیدر /9 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر میں سربراہی آب کو بہتر بنانے کے کام جولائی ختم تک مکمل ہوں گے ۔ اگست کے پہلے ہفتے سے شہر میں دن میں ایک مرتبہ پانی سپلائی کیا جائے گا ۔ یہ تیقن ڈپٹی کمشنر آفس میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واٹر سپلائی بورڈ ، بلدیہ بیدر کے مختلف عہدیداروں و رکن اسمبلی بیدر مسٹر گرپادپاناگمار پلی میٹنگ میں موجود تھے ۔ پانی مسئلہ کیلئے موٹر کی خرابی اور پائپ لائین کی خباری ہی اہم وجہ تھی ۔ نئی موٹر خریدی جارہی ہے ۔ 15 جولائی تک نئی موٹر حاصل ہوگی ۔ جو وہ پمپ سیٹس کو درست کرنے کیلئے زیادہ خرچ عائد ہو رہا ہے ۔ اسی وجہ سے 600HP گنجائش کی نئی موٹر خریدنے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ سربراہی آب کیلئے 11KV برقی کی ضرورت ہے ۔ 13KV برقی کنکشن ہے ۔ میٹنگ میں محکمہ واٹر سپلائی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئیر شیو شنکر پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اگر شہر بیدر میں نلوں کے ذریعہ برقی موٹر لگاکر غیر قانونی طور پر پینے کا پانی حاصل کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ یہ سچ ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے پانی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔ 24×7 سربراہی آب کیلئے مزید ایک سال کا وقت لگے گا ۔