بیدر میںگرونانک دیو جی مہاراج کے جنم اُتسو کا انعقاد

بیدر۔7؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )۔گرونانک دیو جی مہاراج کا 548واں جنم اُتسؤ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ اور رویتی جوش و خروش کے ساتھ احاطہ گرونانک شری نانک جھرہ صاحب بیدر میں منایا گیا ۔ مقدس گرو گرنتھ صاحب کی پرکاش کے ساتھ تقاریب کا آغاز عمل میں آیا۔بھائی اقبال سنگھ اور حضوری راگی جتھے کی جانب سے کیرتن کی پیشکشی کے بعد دعائے اجتماع منعقد ہوا ۔ پربندھک کمیٹی گردوارہ سری نانک جھرہ صاحب بیدر کے زیرِ اہتمام گربانی کیرتن کے بعد اکھنڈ پاٹھ کی سماپتی عمل میں آئی ۔اس کے علاوہ گرونانک دیو پبلک اسکول اور گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کے طلباء نے کیرتن پیش کیا ۔گیانی دربارہ سنگھ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔کیرتن ،اکھنپاٹ اور دیگر تقاریب کے اقتتام پر گروکے لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں مدر وخواتین نے شرکت کی ۔سہ پہر تین بجے نگر کیرتن برآمد ہوا جو گرودوارہ احاطہ سے گزرتا ہوا نیو بس اسٹانڈ روڈ ‘اکا مہادیوی کالج روڈ‘جنرل کریپا چوک ‘سیول اسپتال روڈ ‘ امبیڈ کر سرکل ‘شیواجی چوک اور موہن مارکیٹ سے واپس نشا ن صاحب پہاڑی گرونانک کالونی بیدر پہنچا۔دورانِ جلوس آندھرا پردیش ‘مہاراشٹرا اور تلنگانہ سے آئے ہوئے مقد س نشان صاحب سکھ مذہبی قائدین اپنے ہاتھوں میں اُٹھائے ہوئے تھے۔سردار بلبیر سنگھ صدر گرونانک جھرہ فائونڈیشن و صدر گرونانک جھرہ صاحب بیدر نے جلوس کی قیادت کی ۔سردار دربارہ سنگھ ‘سردار پویت سنگھ اور سردار پونیت سنگھ نے انتظامات کی نگرانی کی ۔۔۔