بیدر میںڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے انتخاب کیلئے ادخال نامزدگی

بیدر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 25 ستمبر 2014 کولاسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے بلدی اداروں سے 3 ارکان انتخاب کرنے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت جو ایکشن آفیسر ہیں نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پرچہ نامزدگیاں الیکشن آفیسر جو چیف ایکزیکٹیو آفیسر اور ڈپٹی سکریٹری ضلع پنچایت بیدر آفس میں 12 ستمبر سے قبل تعطیلات کے ساوئے کسی بھی دن صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک داخل کرسکتے ہیں ۔ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ 16 ستمبر کو صبح 11 بجے سے ضلع پنچایت آفس میں کی جائے گی ۔ کوئی بھی امیدوار انتخابات سے دستبردار ہونا چاہتا ہے تو 19 ستمبر کی دوپہر 3 بجے پرچہ نامزدگی واپس لے سکتا ہے ۔ انتخابات ضروری ہوں تو 25 ستمبر کی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے کے بعد ووٹوں کی گنی کی جائے گی ۔ انتخابی سرگرمیاں 26 ستمبر کو ختم ہوں گی ۔ چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت اور الیکشن آفیسر مسٹر اوجول کمار گھوش نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔