گلبرگہ۔29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ ایک پریس ریلیز کے مطابق بیدر آج ریاست کا سب سے زیادہ گرم شہر قرار پایا ہے آج یہاں کا درجہ حرار ت43.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جب کہ گلبرگہ میں آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور درجہ حرارت قابل لحاظ حد تک گر گیا تھا۔جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی عوام نے محسوس کی ۔تاہم دن چڑھے حبس اور اُمس میں شدید اضافہ ہوا۔جس سے عوام کو خاصی پریشانی لاحق ہئی۔جب کہ جنوبی کرناتک میں صورت حال برعکس رہی۔یہاں متعدد مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خنک ہو چلا تھا۔ساحلہ علاقہ جو ویسٹرن گھاٹ سے متصل ہیں میں آج خاصی بارش ہوئی جس میں تھنڈے بھاوی نامی مقام قابل ذکر ہے جہاں 6سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔