بیدر‘ امن و بھائی چارگی کا گہوارہ

بیدر۔20؍مئی۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم شہر بیدر امن و آپسی بھائی چارگی اور محبت کا گہوراہ ہے۔ شہر میں سبھی طبقات کے لوگ ایک دوسرے کیخوشی و غم اور عید و تہواروں کو پرامن مناتے ہیں ۔ان خیالات کا اِظہار جنتادل(ایس) کے سنئیر قائد شاہ سعود قادری سکریٹری مرکزی میلاد کمیٹی بیدر نے ٹائون پولیس اسٹیشن میں بسویشور ہیرا کی بحیثیت سرکل انسپکٹر ٹائون پولیس اسٹیشن جائزہ لینے اور مسٹر شرن بسویشور سرکل انسپکٹر کے یہاں سے تبادلہ پر ان کی وداعی تقریب کے موقع پران دونوں آفیسرس کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اِظہار کیا اور کہا کہ مسٹر شرن بسویشور نے یہاں کے ماحول کو دیکھتے ہوئے اپنی بہتر خدمات انجام دے کر عوام میں ایک مقام بنالیا تھا۔ اسی طرح مسٹر بسویشور ہیرا بھی شہر بیدر کیلئے نئے نہیں ہیں انھو ںنے یہاں بحیثیت ٹرافک سرکل انسپکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔اور اب ٹائون پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ہے۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ مسٹر بسویشور ہیرا اپنے بہتری تجربہ سیے بیدر شہر کو امن و امان کا گہوراہ کو برقرار رکھنے میں نمایاں رول ادا کریں گے‘کیونکہ ایک سنئیر آفیسر ہیں اور انھیں کام کرنے سے متعلق اور عوام اور پولیس میں باہمی تعاون کو وہ خوب محسوس کرتے ہیں ۔ان کے بحیثیت سرکل انسپکٹر ٹائو ن پولیس اسٹیشن ہم ان کا والہانہ خیرر مقدم کرتے ہیں اس موقع پر محمد نثار احمد سابق رکن بلدیہ (پانی منتری)‘راج کمار ‘سید اسمعیل اور پولیس عہدیداران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔