بیدر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انجمن ترقی اردو ہند شاخ بیدر کی جانب سے جناب علیم الدین چندا کی رحلت پر تعزیتی تقریباور نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب نثار احمد کلیم صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ بیدر نے کی اور جناب علیم الدین چندا کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر نعتیہ محفل میں پیر و مرشد خواجہ مرزا محمود بیگ چشتی نثار احمد کلیم ، معروف نعت خواں صدیق حیدرآبادی ، منور شاہد ، خلیفہ مرزا محبوب بیگ ، باسط خان صوفی ، سید عبداللطیف خلش ، سید نوازش علی اور رئیس احمد نے منتخبہ نعتیہ کلام پیش کیا ۔ آخرمیں جناب خواجہ مرزا ممود بیگ چشتی کی دعاء پر یہ پروگرام اختتام کو پہونچا ۔