باری پاڑہ (اُڈیشہ)۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کارکنوں نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے ڈی ایم پی رام چندر ہنسدا کی لوک سبھا سے برطرفی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، کیونکہ سی بی آئی نے حال ہی میں ان کی قیام گاہ پر پونزی اسکیم اسکام کے سلسلے میں دھاوا کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نوین پٹنائک ہنسدا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں جو پارلیمنٹ میں میور بھنج کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس اسکیم میں ملوث ہیں۔ بی جے پی کے حامیوں اور کارکنوں نے ایک جلوس بھی نکالا جس میں چیف منسٹر نوین پٹنائک اور رکن پارلیمنٹ ہنسدا کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔