بیجنگ 2022ء ونٹر گیمز کا میزبان

کوالالمپور ، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ کو 2022ء ونٹر اولمپکس کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ چینی دارالحکومت نے جہاں 2008ء سمر اولمپکس منعقد ہوئے، سرمائی کھیلوں کیلئے دو رخی مسابقت میں قازق شہر الماٹی کو 44-40 سے شکست دی۔ بیجنگ سمر اور ونٹر دونوں اولمپکس کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا حالانکہ وہاں قدرتی برف کا فقدان ہے اور اب مصنوعی برف پر انحصار رہیگا۔
آفریدی اہم ایونٹ کیلئے منتخب
لندن ، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کو ’’کرکٹ فار ہیروز فنڈ ریزنگ ٹی 20‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ آفریدی ’ہیلپ فار ہیروز‘ تنظیم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کے سلسلے میں میچ میں حصہ لیں گے۔ یہ میچ 17 ستمبر کو ورلڈ الیون اور ہیلپ فار ہیروز الیون کے درمیان سرے کائونٹی کرکٹ کلب اوول کے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے آل رائونڈر عبدالرزاق اور لیجنڈ بولر وسیم اکرم بھی کھیلیں گے۔