بیجنگ اوپن: کویٹووا اور شاراپووا فیصلہ کن مقابلہ میں

بیجنگ ۔5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیٹراکویٹووا اور ماریا شارا پووا بیجنگ اوپن میں آج اتوار کو فیصلہ کن مقابلہ کررہی ہے۔عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جووک اور چیک ری پبلک کے ٹینس اسٹار ٹوماس بریڈیچ فائنل میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔سمانتھا اسٹوسر اور اینا آئیووانووچ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔خواتین ڈبلز میں ثانیہ مرزاورکارابلیک نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاتاہم فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری مینس ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سربیا کے نواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-4 رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں چیک کھلاڑی ٹوماس بریڈیچ نے سلواکیہ کے مارٹن کلیزان کو 4-6اور1-6سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

خواتین کے مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے آسٹریلیائی حریف سمانتھاا سٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے آسٹریلیائی حریف سمانتھااسٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 ، 5-7 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر چار ماریا شراپوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سریبا کی اینا آئیووانووچ کا قصہ تمام کردیا۔ شارا پووا کی فتح کا اسکور 0-6 اور4-6 رہا۔ ایونٹ کا فیصلہ کن مرحلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ماریا شارا پووا اور پیٹراکویٹوواٹائٹل کے حصول کیلئے اتوار کو آج ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ خواتین ڈبلز کے مقابلوں میں ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا اور زمبابوے کی کارا بلیک نے فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ اور روس کی انسٹشیا پالینچکووا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دریں اثنا ٹوکیو میں جاری مینس ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈڈ جاپان کے کائی نیشیکوری نے جرمنی کے بینجمن بیکر کوسے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔واضح رہے کہ فیصلہ کن معرکے میں ان کا مقابلہ تھرڈ سیڈڈ کینیڈا کے ملوس رانک سے ہوگا۔