بیجنگ۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی اسٹار ٹینس پلیئر وینس ولیمز نے برطانیہ کی جونا کونٹا کو شکست دیدی۔ دونوں سٹار پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ امریکی پلیئر نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی حریف کی لگاتار فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے میچ میں کامیابی سمیٹی۔ انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 5-7 سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔