بیجنگ۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ اوپن کے خواتین ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ثانیہ اور بلیک کو چیک جمہوریہ کو اندریہ ہواچ کووا اور چین کی پینگ شوائی کی جوڑی نے شکست دی۔ہواچ کووا اور شوائی نے بلیک اور ثانیہ کو 6-4 ، 6-4 سے شکست دے دی ۔ مرد سنگلز زمرے کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور چیک جمہوریہ کے تھامس بیرڈک کے درمیان کھیلا جائے گا۔بیرڈک نے جہاں سیمی فائنل میں سلوواکیہ کے مارٹن کیوی جان کو 6-4 ، 6-1 سے شکست دی ،وہیں جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو 6-3 ، 6-4 سے مات دی ہے۔خواتین سنگلز فائنل روس کی ماریا شاراپووا اور چیک جمہوریہ کی پیٹرا کوی ٹووا کے درمیان ہوگا۔کوی ٹووا نے آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر کو اور شاراپووا نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو شکست دی۔