بیجاپور میں کرناٹک اردو اکیڈمی کا جشن اردو

نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو تہنیت کی پیش کشی
گلبرگہ /21 مئی ( ذریعہ ای میل )رفیع بھنڈاری کنونیر جشن اُردو بیجاپورو رکن کرناٹک اُردو اکادمی بنگلورکے پریس نوٹ کے بموجب اُردو کادمی بنگلور کے زیر اہتمام یہاں عظیم الشان پیمانے پر منائے گئے جشن اُردو کے مناسبت سے اُردو کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے جن افراد کو تہنیت پیش کی گئی ان کے اسمائے گرامی اسطرح ہیں ۔ سلیمان خمار، ریاض فاروقی، روف خوشتر، ڈاکٹر ٹیپو انعامدار ، ڈاکٹر منظور احمد انعامدار ، ڈاکٹر بلال انعامدار، ڈاکٹر بی بی بتول، ادارہ اقراء، سید حمید قادری ہریال، افسری بیگم، زبیر کیرور، محسن علی گولے والے، یس کے انعامدار، عبید جاگیردار، آصف اقبال، عبدالشکور انعامدار، ایم ۔اے۔ شارپیادے، ایم ایچ ملال، باباجان باگیواڑی، ڈاکٹر علم اللہ حُسینی شبیر پتلی، ظہور احمد بالسنگ، سائرہ بانو خان، عبد الرزاق کولہار، مولانا محمد ایوب ندوی، مولانا محمد جاوید سعادتی، ابوبکر مومن، ڈاکٹر حاجرہ پروین، بشیر احمد ناگٹھان، قدیر ، سلیم جاگیردار، خورشید کندگل، اے اے شاہ پور ان تمام کو ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرمن اُردو اکادمی، جناب محمد محسن کمشنر محکمہ تعلیمات بنگلور، اور مینا چنداورکر وائس چانسلر ویمنس یونیورسٹی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ تہنیت قبول کرنے والوں کی جانب سے جناب ریاض فاروقی ماہر تعلیم نے جشن اُردو کے اس تقریب کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے اُردو اکادمی کا شکریہ ادا کیا۔