کریم نگر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیت الخلاوں کے تعمیری کاموں میں ہورہی بد عنوانیوں کے سدباب کے لئے اب سے راست استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں بھی رقم جمع کئے جانے کیلئے حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ روزگار ضمانت سے تعلق ختم کیا جاکر نقد رقم کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت اس سلسلہ میں 5 کروڑ روپیہ کی اجرائی کی منظوری دے چکی ہے ۔ تعمیری کاموں میں کسی قسم کی بدعنوانی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد کماری نے اس بات کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے نشاندہی کردہ بیت الخلاوں کی منظوری پر اس کی پوری طرح تعمیر ہوجانے پر ایم پی ڈی او کی تصدیق کے بعد ایوان میں بھیجے جانے پر بل کی ادائیگی کی جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ ساقہ حکومت نے بیت الخلاوں کی تعمیر میں بد عنوانی پر اس کو روزگار ضمانت اسکیم سے جوڑ دیا تھا اور اس وقت کے ضلع کلکٹر سمیتا سبھروال نے گھر گھر سروے کروایا تھا اور اس وقت ضلع میں سروے کے مطابق 6500 لاکھ بیت الخلاوں کی ضرورت پر سال 2012 می 3.50 لاکھ بیت الخلاوں کی تعمیر کی رپورٹ دی گئی ہے ۔ اس طرح 60 ہزار بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ۔ ضلع کلکٹر نے جدید سال 55 ہزار بیت الخلاوں کی تعمیر کا نشانہ مقرر کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تعمیر کے لئے مقامات کی نشاندہی کرلیں اور اس کام میں کسی قسم کی بد عنوانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔