بیت الخلاء کی تعمیر میں سرسلہ ریاست میں سرفہرست

سرسلہ /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحت صفائی شرم و حیا اور عصمت کی حفاظت کیلئے شروع کردہ پروگرام بیت الخلاء کی تعمیر کے پروگرام میں سرسلہ ڈیویژن ریاست بھر میں سرفہرست ہے ۔ گذشتہ 2 اکٹوبر کو وزیر کے ٹی آر کی قیادت میں سرکاری طور پر ایک ستائشی تقریب بھی منعقد کی گئی جس کی وجہ سے دیگر اسمبلی حلقوں میں بھی بیت الخلاء کی تعمیر میں سرعت پیدا ہوگئی ۔ 30 دنوں میں 13 ہزار بیت الخلاء کے تعمیری کاموں میں عوام کے منتخبہ قائدین عہدیداران پولیس سیاسی پارٹیوں سے وابستگی کے بغیر سبھی نے اس میں حصہ لیا اور ناممکن کو ممکن کردکھایا ۔ اس کی تکمیل پر ایک ستائشی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں دیگر اسمبلی حلقوں ویملواڑہ رکن اسمبلی رمیش بابو نے اعلان کیا کہ میں حلقہ اسمبلی میں صد فیصد انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کرتے ہوئے سرسلہ کی فہرست میں شامل ہوجاؤں گا ۔ فی الحال سرسلہ ڈیویژن ریاست بھر میں انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر میں سرفہرست اپنا نام لکھ دیا ہے ۔ یوم جمہوریہ تقریب میں اس کا اعلان کردیا جارہا ہے ۔ ڈیویژن میں 9 منڈلس ہیں ۔ 23851 کی منظوری 21191 بیت الخلاء کے تعمیر کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ سرسلہ منڈل میں 2489 ، متادیاد میں 2353 ، گمبھی راؤ پیٹ میں 3200 ، یلاریڈی پیٹ 4992 سرسلہ میونسپل 221 چندروتی 2256 کوتاراؤپیٹ 2546 ویملواڑہ 12936 بوئن پلی 796 ، بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ سرسلہ اسمبلی حلقہ میں بیت الخلاء تعمیر کرونے والوں کو حکومت کی جانب سے دی جارہی امداد کے ساتھ انتہائی کم وقت میں تعمیری سامان فراہمی کئے جانے کے انتظامات کئے تھے ۔ سمنٹ ،ریت فراہم کی گئی اس سرفہرست آنے میں سرکاری عہدیداروں قائدین اور رضاکار تنظیموں نے مدد کی ۔