بیاڈ منٹن ور لڈ چمپئین شپ میں کڈمبری سریکانت کی شکست پر کوچ ویمل کمار فکر مند

نئی دہلی ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیاڈمنٹن کوچ مسٹر ویمل کمار نے کڈمبری سریکانت اور ایم ایس پرنائے رائے کی شکست کے بعد آئندہ ایشین گیمس انڈونیشیاء کیلئے فکر مند ہیں اور کہا ہے کہ اگر ان کو جتنا ہے تو اپنے اوپر سے بنے ہوئے دباؤ کو ہٹاکر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے ۔ پری کوارٹر فائنل میاچس میں سریکانت ملائیشین کھلاڑی ڈاریں لیو کے ساتھ اور ہری نائے برازیل کے کھلاڑی ایگور کوئل سوکے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے تھے ۔ مسٹر ویمل کمار نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سریکانت اور پرنائے کے کھیل سے بہت ہی مایوسی ہوئی اور دونوں کو اپنے کھیل میں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی دکھانا ہوگا ۔ اگر کھیل میں ناکامی دکھائی دے رہی ہو تو کوئی اور حربہ استعمال کرنا ضروری ہے جو دونوں کھلاڑی بھی دکھانے میں ناکام رہے ۔ ویمل کمار نے کہا کہ سریکانت نے لی چانک وی جیسے مشہور کھلاڑی کی کھیل میں عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا جس سے انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے ۔