کریم نگر ۔ 28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے محتلف پرنٹنگ پریس میں چھپ رہے زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی بیالٹ پیپرس کے چھپوائی کے کام کی ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کو تنقیح کی ۔ شہر کے پرنٹنگ پریس کی تنقیح کی پرنٹرس کے ساتھ کام سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور بندوبست کا مشاہدہ کیا ۔وقت مقررہ میں چھپوائی مکمل کرنے پرنٹنگ پریس مالکین کو حکم دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ منظم بندوبست سے بیالٹ پیپرس کی چھپوائی کی جارہی ہے ۔ وقت مقررہ پر چھپوائی کو مکمل کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ۔ اس پروگرام میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال ‘ ضلع پریشد ڈپٹی سی ای او سیتاوتی و دیگر نے شرکت کی ۔