کریم نگر میں سی پی ایم ضلع سیکریٹری مکند ریڈی رانا وینکٹ ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔ 15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد شدنی بہوجن لیفٹ فرنٹ جلسہ عام کو کامیاب بنایا جائے۔ سی پی ایم ضلع سیکریٹری و رکن عاملہ جی مکند ریڈی رانا وینکٹ ریڈی نے خواہش کی۔ وہ یہاں سی پی ایم دفتر میں جلسہ عام کے پوسٹر کی رسم اجرائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد عوام کے مسائل کی یکسوئی ہوگی۔ خوشحالی آئے گی، ترقی ہوگی، عوام کی زندگیوں سے پریشانی دور ہوگی، امید کی گئی تھی۔ ٹی آر ایس نے سینکڑوں وعدے اور تیقنات دے کر اقتدار حاصل کرلیا اور اقتدار ہاتھ میں آتے ہی خاندانی ملکیت بنالی۔ اب بالکل خاندانی حکمرانی کی طرح سے پیش آرہے ہیں۔ عوام کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے کی جارہی جدوجہد کو پولیس کے ذریعہ پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آر ایس آمرانہ طرز سے حکومت چلا رہے ہیں۔ ملک میں ریاست میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی، مائناریٹی کی جان و مال کا تحفظ باقی نہیں رہا ہے۔ سابق کانگریس طرز عمل اب موجودہ نئی حکومتوں نے اپنا لیا ہے۔ اسی لئے بی جے پی، کانگریس، ٹی آر ایس پارٹیوں کے متبادل ریاست میں بہوجن لفٹ فرنٹ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ جاریہ ماہ کی 20 تاریخ کو ایل ایم ڈی کالونی سے ریوینیو گارڈن کریم نگر بائیک اور کار ریالی نکالی جائے گی۔ اس میں ایس سوریہ پرکاش، این ویرا بھدریا، ملاریڈی، سدانندم وغیرہ شریک ہوں گے۔ اس جلسہ میں عوام زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی خواہش ک