بہنوائی کے مکان میں برادر نسبتی کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بہنوائی کے مکان میں رہنے والے برادر نسبتی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ ناگاراجو نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ناگاراجو ڈگری سال آخر کا طالب علم تھا جو پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں اپنے بہنوائی کے مکان میں رہتا تھا ۔ اس کا اپنا مکان کوہیڈا حیات نگر بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ چند روز سے راجو پریشان رہنے لگا تھا ۔ جس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جس وقت راجو نے پھانسی لی اس وقت مکان میں کوئی نہیں تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

سانپ ڈسنے سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ انجیا جو پنچہ لنگار ویلیج کا ساکن تھا۔ یہ شخص سانپ ڈسنے سے فوت ہوگیا ۔ انجایا روزآنہ کے معمول کی طرح اپنے مکان میں سورہا تھا کہ ایک سانپ نے اسے ڈنس لیا جس کے سبب اسے دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مرلی پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔