نئی دہلی،12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے تینوں ریاستوں میں کانگریس کی فتح کا سہرا کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے سر باندھتے ہوئے کہاکہ بہت دنوں تک ملک کے عوام کو جملوں سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی شاندار جیت یہ ظاہر کرتی ہیکہ یہاں بی جے پی کی بدحکمرانی، نکمی حکومت اور وعدہ پورا کرنے کے بجائے جملوں کی بارش کرنے سے کام نہیں چلے گا۔