بہتر کالج کے انتخاب کیلئے طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی

محبوب نگر /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمارے کالج کے نتائج صد فیصد ہیں ۔ ہمارے کالج کے طلباء نہ صرف ضلعی بلکہ ریاستی سطح پر زیادہ سے زیادہ رینک حاصل کر رہے ہیں ۔ ہمارے کالج کا معیار تعلیم بے مثال ہے۔ جدید ترین ٹکنالوجی سے آراستہ ہے ۔ قابل تعلیم یافتہ ماہر لکچررز کی خدمات حاصل ہیں ۔ یہ وہ بلند بانگ دعوے ہیں جو ضلع کے تقریباً تمام جونئیر کالجس اپنی تشہیر میں کرتے ہیں اور جب ان سے متاثر ہوکر طلباء ان کالجس میں داخلہ لیتے ہیں تو وہاں کچھ بھی نظر نہیں آتا ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ایک خصوصی سسٹم کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک ویب سائیٹ تیار کیا جارہا ہے جس کے ذریعہ خانگی جونئیر کالجس کی تقریباً عام معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ بورڈ نے اس ضمن میں کالجس کو ہدایت جاری کردئے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر تفصیلات روانہ کریں ۔ اس اقدام سے بلند بانگ دعوی کرنے والے کالجس کی قلعی کھل جائے گی۔ غلط تشہیر سے متاثر ہوکر جن طلباء نے کالجس میں داخلہ حاصل کرلیا ہے وہ  کالج میں داخلہ حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ضلع میں جملہ 261 جونئیر کالجس ہیں جس میں 114 پرائیویٹ اور باقی سرکاری ہیں ۔ ان میں 38 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ کالجس کا انتظآمیہ موٹی موٹی فیس تو وصول کر رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ طلباء بنیادی سہولتوں سے تک محروم ہیں ۔ معیار تعلیم کے فقدان کی شکایت عام ہے ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ معلومی سے اجرت پر لکچررز سے کام لیا جارہا ہے ۔ چنانچہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے دوسیں جماعت کامیاب طلباء کیلئے جونئیر کالجس میں سے بہترین کالج کے انتخاب کیلئے بڑی سہولت فراہم کی ہے ۔ جونئیر کالجس کی تفصیلات کو آن لائین ویب سائیٹ پر درج کریت ہوئے تدریسی عملہ ، مین اسٹرکچر ، لباس و دیگر معلومات کی تفصیلات ، مہیا رہیں گی ۔ تاکہ انٹر میں داخلہ لینے والے طلباء کو آسانی ہو ۔ بورڈ نے کالجس کو ہدایت میں پابند کیا ہے کہ کالج کا رقبہ کم از کم 8 ہزار مربع گز ہونا چاہئے ۔ کشادہ کلاس رومس جدید ٹکنالوجی سے آراستہ لیابس ، کالج کی تصویر اور سابق کے نتائج کا فیصد ، رینک کی تفصیلات ، کھیل کود کیلئے وسیع پلے گراؤنڈ ، ویب سائیٹ پر درج کریں ۔ ویب سائیٹ tsbi.cgg.gov.in یہ ہے ۔ وجئے لکشمی آر آئی او نے بتایا کہ بورڈ نے جو فیصلہ لیا ہے اس کا راست فائدہ طلباء کو ہوگا ۔ اس سلسلہ میں تمام کالجس کے پرنسپلس کے ساتھ اندرون 2 یوم ایک سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ سسٹم آئندہ سال سے نافذ العمل رہے گا ۔