بہتر ٹیم نے آئی سی ایل خطاب حاصل کیا: ڈیوڈ جیمس

ممبئی۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خطابی ٹرافی حاصل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کرالا بلاسٹر کے کوچ و کھلاڑی ڈیوڈ جیمس نے انڈین سوپر لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کرنے والی ایٹلی ٹیکو ڈی کولکتہ کی ستائش کرتے ہوئے اسے افتتاحی فٹبال ٹورنمنٹ میں خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انگلینڈ کے سابق گول کیپر 44 سالہ ڈیوڈ جیمس نے مزید کہا کہ میں کہتا تھا کہ اس ٹورنمنٹ میں بہتر ٹیم ہی خطاب حاصل کرے گی، لیکن خطابی مقابلے میں ہمیں حریف ٹیم کو شکست دینے کے مواقع حاصل ہوئے تھے لیکن ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا جبکہ مقابلے کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم نے فیصلہ کن مقابلہ کھیلا۔

جیمس نے اپنی ٹیم کی فائنل میں مظاہرہ پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخری لمحے تک بہتر مظاہرہ کیا تاہم فیصلہ کن موقع پر حریف ٹیم نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ کیرالا بلاسٹر کے کوچ اور کھلاڑی جیمس نے مزید کہا کہ یقیناً خطابی مقابلے میں شکست مایوس کن ہے اس کے باوجود ہم اس مقابلے کے نتیجہ سے مثبت پہلو اخذ کررہے ہیں، کیونکہ میری ٹیم نے خطابی مقابلہ کھیلا ہے اور اس طرح آخری لمحے میں ہمیں خطاب سے محروم ہونا پڑا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے آئی سی ایل کے خطابی مقابلے میں 74 منٹ آرام کرنے کے بعد محمد رفیق ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول بنایا۔