بہتر عوامی سہولتوں کی فراہمی، چیف منسٹر کے سنجیدہ اقدامات

ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد، ریاستی وزیر ناگیشور راؤ کا اظہارخیال
نظام آباد:10؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ قیام کے بعد عوام کو بہتر حکومت اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر عمارت وشوراع مسٹرٹی ناگیشور رائو آج ضلع نظام آباد کے دورہ کے موقع پر بالکنڈہ منڈل میں 52 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح کے بعد منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔مسٹر ٹی ناگیشور رائو نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی عوام سے خواہش کی۔ مسٹر ٹی ناگیشور رائو نے اپنی تقریر میں کہا کہ قومی شاہراہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے بجٹ میں بڑے پیمانے پر بجٹ مختص کیا گیا اور ریاست کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بجٹ میں 10465 کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے۔ ضلع نظام آباد کیلئے 1167 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ پنچایت راج سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 5 ہزار کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے اسی کے تحت ضلع کیلئے 720 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سنہری تلنگانہ کی تعمیر کے تحت ہر گھر کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر گرڈ اسکیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔سرسبز و شاداب کیلئے تلنگانہ ہریتا ہورم اور تالابوں کی کشادگی کیلئے مشن کاکتیہ اسکیمات کو باوقار طور پر متعارف کیا گیا۔ ہر پروگرام کی کامیابی میں عوام کی جدوجہد اور دلچسپی ناگزیر قرار دیتے ہوئے عوام کے تعاون سے ہی نشانہ کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔ ریاست میں 1500 کروڑ روپئے سے برقی خرید کر بغیر کٹوتی کے ذریعہ برقی کی سربراہی عوام اور کسانوں کو سربراہ کی جارہی ہے اور گذشتہ25سال کے بعد عوام کو بغیر کسی کٹوتی کے برقی سربراہی انجام دی جارہی ہے اور آنے والے چارسالوں میں 21 ہزار میگاواٹ برقی پیداوار کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور آنے والے چارسالوں میں زائد برقی پیدا کرتے ہوئے بغیر کسی کٹوتی کے سربراہ کرتے ہوئے زائد برقی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہوئے اسکیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ بالکنڈہ حلقہ کے 67 تالابوں کی کشادگی 38 کروڑ روپئے سے انجام دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 120 کروڑ روپئے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیر عمل میں لارہی ہے۔ رنجلا مہیلا سنگم کی عمارت کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی کے فنڈ سے 5لاکھ کی منظوری کا اعلان کیااور حلقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ سنہری تلنگانہ کے قیام کیلئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ ایم ایل سی وی جی گوڑ نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ چیف منسٹر کسانوں کو زرعی اغراض کی تکمیل میں سہولت فراہم کررہے ہیںلہذا تمام طبقات اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ بعدازاں مسٹر ناگشیور رائو نے تڈلہ رام پور آنگن واڑی مراکز کا بھی اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر آنگن واڑی طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ اس موقع پر آراینڈ بی ایس ای مدھو سدھن ریڈی، آرڈی او نظام آباد یادی ریڈی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔