نئی دہلی ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی چیف منسٹری کی امیدوار کرن بیدی نے آج ایک ’’وائیٹ پیپر‘‘ جاری کیا اور ہر سرکاری محکمہ کو مجوزہ ہدایات جاری کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ پولیس کی بہتر کارکردگی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ اگر آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات میں وہ برسراقتدار آجائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم برسراقتدار آجائیں تو ہر سرکاری محکمہ کو ایک وائیٹ پیپر ہمارے حوالے کرنا ہوگا تاکہ ہم اس بات کا پتہ چلا سکیں کہ کہاں پر کیا ہورہا ہے اور ہم آغاز کے وقت کس مقام پر ہیں۔ زیرالتوا مسائل اور زیادہ نئے چیلنجس کا پتہ چلانا ہوگا۔ اطلاعات محکموں کے ویب سائیٹس پر شائع کی جائیں گی۔ ہم دہلی کو ایسی حکومت دیں گے جس کی وہ مستحق ہے۔ کل انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آمادگی ظاہر کی تھی کہ محکمہ تعلیمات اور ہوم گارڈس کو اپنے تحت رکھیں گی اگر وہ چیف منسٹر بن جائیں۔ ایک روڈ شو کے دوران اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہی تھی۔ بیدی نے کہا کہ وہ نظریاثی صیانتی اشاریہ کا آغاز کریں گی تاکہ دارالحکومت کے غیرمحفوظ علاقوں کی شناخت ہوسکے۔ کرن بیدی اپنا پرچہ نامزدگی کرشنا نگر حلقہ سے داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال ، جنوب، مغرب ، مشرق کا دورہ کرکے محفوظ علاقوں کا تعین کریں گی۔