نئی دہلی۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ نہ صرف کھیل بلکہ اس کے بعد آنے والی زندگی میں فٹنس کی زندگی کا ایک حصہ بنا دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ بھی طرز زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ وہ اپنے انڈر 19 کرکٹ میچس کی شروعات سے لے کر آج تک اس اہم راز کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ابتداء ہی سے اس اہم صحت کے راز پر نہ صرف کاربند ہیں بلکہ اپنے دوسرے ساتھی کھلاڑیوں پر بھی اس پر زور دیتے آئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ فٹنس کی عادت کے باعث آپ کی ذہنی صحت پر بھی مثبت اور اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد بھی یہ ان کے لائف اسٹائل کا ایک حصہ برقرار رہے گا اور انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی یہ کہنے سے انکار نہیں کیا ہے کہ فٹنس سے وہ جاذب نظر دکھائی دیتے ہیں اور زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ جاذب نظر دکھائی دے اور یہی فٹنس بالآخر آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کردے گا کہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت مندی کیلئے یہ ایک اہم لازم حصہ ہے۔ اس ماہ کے ابتداء میں ویراٹ کوہلی نے جو فی الوقت کرکٹ وقفہ حاصل کوئے ہیں، اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ جیم کے اندر سخت جسمانی ورزش کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور اب وہ دوبارہ اپنے ایکشن میں 21 نومبر سے آسٹریلیائی دورہ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے جس میں ہند ۔ آسٹریلیا تین T-20 میچس اور 3 ٹسٹ میچس کھیلے جائیں گے۔