پٹنہ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں آر جے ڈی ، جنتادل (یو) اور کانگریس کے عظیم اتحاد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے آج کہاکہ یہ پارٹیاں 3 رخی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے رائے دہندوں کو خبردار کیا کہ اگر اس سیکولر اتحاد کو اقتدار کیلئے ووٹ دیا گیا تو بہار میں انارکی اور جنگل راج پیدا ہوگا۔ بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کے ویژن دستاویزات کو جاری کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے وعدہ کیا ہیکہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت بھی ریاست کی پسماندگی کو دور کرنے میں مدد کرے گی اور اس ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ بی جے پی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں جو کچھ ہورہا ہے اسی خطوط پر بہار کو ترقی دی جائے گی۔