بہار میں بھیانک سڑک حادثہ 9 بچے ہلاک،20 سے زائد زخمی

مظفر پور۔ 24فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 9 بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے یہاں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن علاقہ کے دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اورسڑک پار کر رہے تھے۔ اسی وقت ایک تیز رفتاربولیرو نے انہیں کچل دیا۔ اس حادثے میں 9 بچوں کی جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ حادثہ میں 20 سے زائد بچے زخمی ہو گئے ۔مسٹر کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج و ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔