بہار میں این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوگا ، امیت شاہ کا انٹرویو

نئی دہلی ، 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج ان سوالات سے کنارہ کرلیا کہ آیا وہ بہار چناؤ کے نتائج کو نریندر مودی حکومت کی کارکردگی پر ریفرنڈم سمجھتے ہیں، لیکن اعتماد ظاہر کیا کہ این ڈی اے دو تہائی اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے گا۔ انھوں نے ٹائمز ناؤ کو انٹرویو میں کہا، ’’آپ مجھ سے 8 نومبر کو سوال پوچھیں۔ میں جواب دوں گا … مگر میں جانتا ہوں آپ نہیں پوچھیں گے کیونکہ ہم جیت چکے ہوں گے۔ ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہونے والی ہے … مجھے کوئی شبہ نہیں ہے‘‘۔ مزید اصرار پر امیت شاہ نے کہا کہ یہ بہار کا الیکشن ہے اور اسی ریاست سے متعلق مسائل پر لڑا جانا چاہئے۔