پٹنہ ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے آج اعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی ستمبر ۔ اکٹوبر میں طئے شدہ اہم بہار اسمبلی انتخابات میں 5 نشستوں پر انتخاب لڑے گی ۔ پرساد نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ہم نے این سی پی کو قبل ازیں الاٹ کردہ 3 نشستیں اور آر جے ڈی کوٹہ سے 2 دیگر نشستیں بہار کے انتخابات میں ایس پی کو دینے فیصلہ کیا ہے ۔ این سی پی جنرل سکریٹری طارق انور نے جمعرات کو کہا تھا کہ جس طرح سیکولر اتحاد نے ہمیں دھوکہ دیا اور نشستوں کی تقسیم من مانی انداز میں کرلی ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ۔ اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ لیفٹ اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ تیسرا محاذ تشکیل دیا جائے ۔