بہار لینے پر کشمیر دینے کی شرط جسٹس کاٹجو کے طنز پر بغاوت کا مقدمہ درج

پٹنہ’ 28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سلسلے میں متنازع تبصرہ کرنے کے معاملے میں ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ریاست کے سلسلے میں ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے بہار کے لوگوں کو اقوام متحدہ میں شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔مسٹر کاٹجو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا” میں مشورہ دیتا ہوں کہ ان کے خلاف بہاری اقوام متحدہ میں شکایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب دروپدی کاچیرہرن کیا جارہا تھا تو اس نے اپنے بچاو کے لئے بھگوان شری کرشن سے دعا کی تھی۔ ایک دیگر پوسٹ میں انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کے مائی باپ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہاریوں کے مائی باپ نہیں ہیں لیکن شکونی ماما ضرور ہیں۔”اس سے قبل قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر دارالحکومت پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ میں حکمراں جنتا دل یو کے ایم ایل سی اور ترجمان نیرج کمار نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے ‘ 153 بی ‘ 505(2) کے ساتھ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ اس کا براہ راست مطلب ہے کہ سابق جج کاٹجو کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ترجمان مسٹر کمار نے درخواست میں کہا تھا کہ کاٹجو کے متنازع بیان قومی اتحاد کو کمزور کرنے والی زبان میں ہے اور بہاریوں کے تے ئں نفرت کا مظہر ہے ۔۔ اپنے متناز ع بیانات کے لئے مشہور کاٹجو نے اس مرتبہ کشمیر کے معاملے میں تبصرہ کیا ہے ۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کے لوگ آئیے اور کشمیر تنازع کا مل کرحل کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک شرط پر ہم آپ کو کشمیر دیں گے ‘ اس کے ساتھ آپ کو بہار بھی لینا ہوگا ۔ یہ ایک پیکج ڈیل ہے ۔