بہار بی جے پی قیادت کا مسئلہ غیر اہم : سشیل کمار

پٹنہ 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے آج بہار بی جے پی میں قیادت کے مسئلہ کو غیر ضروری قرا دیا اور کہا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں مناسب وقت پر اس تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر ہی قیادت کے تعلق سے بحث کرنا جبکہ انتخاب آئندہ سال ہونے والا ہے غیر موسمی بارش کی طرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ پر قیادت کے مسئلہ پر بحث کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات کیلئے ابھی کافی وقت ہے ۔