بہار انتخابی مہم میں ایک دوسرے پر طنزیہ ریمارکس

پٹنہ ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لالو پرساد یادو کے ماضی میں دوست رہے رام ولاس پاسوان کے فرزندچراگ نے انہیں ’’ریٹائرڈجوکر‘‘ قرار دیا ۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مہم سے خطاب کرتے ہوئے چراگ نے یہ ریمارک کیا جس کے جواب میں لالو نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ ایک ایسا انڈا ہے جو مرغی کو آنکھیں دکھا رہا ہے‘‘۔ انتخابی مہم کے دوران جنتادل یو ترجمان نے بی جے پی کو ایبولا وائرس سے تعبیر کیا ۔ بی جے پی لیڈر نندکشور نے عظیم اتحاد کو چوروں کی دوستی قرار دیا تھا ۔