بہار اسمبلی نشہ بندی بل کی منظوری پر اوما بھارتی کا خیر مقدم

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج بہار اسمبلی میں نشہ بندی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے جسکے تحت ریاست میں غیر قانونی شراب کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد کردی جائیگی ۔ انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار سے گذارش کی کہ سماجی بھلائی کے کاموں کو جاری رکھیں ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ نشہ بندی کی سمت پہلا قدم بہت خوب ہے ۔ جسے جاری رکھئیے نتیش جی ، بہار اسمبلی میں منظور قانونی بل میں یہ گنجائش ہے کہ کشیدہ شراب کے استعمال سے اموات واقع ہونے پر تیار کرنے والوں کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ۔ فی الحال دیہاتوں میں مکمل نشہ بندی نافذ رہے گی جبکہ شہروں اور ٹاونس میں جزوی رہے گی ۔