دریائے گنگا پر مہاتما گاندھی کے ستیو مسئلہ پر الزامات و جوابی الزامات
پٹنہ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی حکمراں جنتادل (یو) اور اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے آج ایک دوسرے پر الزامات و جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ کیا۔ دریائے گنگا پر مہاتما گاندھی کا ستیو بنانے کے مسئلہ پر احتجاج کیا گیا۔ اس ستیو کو شمالی بہار کے لئے ایک باب الداخلہ متصور کرنے اور ریاستی دارالحکومت سے آنے والے اس راستے کو یادگار بنانے کے مسئلہ پر دونوں پارٹیوں میں جھڑپ ہوئی۔ اس راستے پر ٹریفک کے بہاؤ میں زبردست رکاوٹ کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ بی جے پی رکن روی شنکر پرساد نے اس معاملہ کو وقفہ صفر کے دوران اُٹھایا۔ اپوزیشن لیڈر نند کشور یادو نے الزام عائد کیاکہ ریاستی حکومت اس مسئلہ پر سیاست کررہی ہے اور مرکز کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔ مرکز کی جانب سے ازخود 6 کیلو میٹر طویل پُل کی تعمیر میں مدد کرنے کی پیشکش کے باوجود ریاستی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے یہ پُل ایشیائی ضلع میں پٹنہ سے حاجی پور کو ایک دسرے سے مربوط کرتا ہے۔