بہارانتخابات کیلئے کالا دھن کا استعمال

پٹنہ ۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کالا دھن کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں منفرد کوشش کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشینوں میںرقم رکھنے کیلئے استعمال کئے جانے والی موٹر گاڑیوں کو رقم کی منتقلی کے لئے مامور کیا گیاہے ۔ حکومت نے ایسی گاڑیوں کا پتہ چلانے کیلئے اسکیانرس نصب کئے ہیں ۔ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان موٹر گاڑیوں سے منتقل ہونے والی بینک کی رقومات کا ریکارڈ رکھے اور ضرورت پڑنے پر ریکارڈ طلب کیا جائے تو کیس کیا جائے ۔