بہادر پورہ میں مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ راملو جو نندی مسلم گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 27 مئی کو یہ شخص معمول کی طرح اپنے مکان پہونچا اور حالت نشہ میں محوخواب تھا کہ اچانک پلنگ سے مشتبہ طور پر گرنے سے سر پر گہرے زخم آئے اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 55 سالہ موتی لال یادو جو پیشہ سے خانگی ملازم حفیظ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام اترپردیش بتایا گیا ہے ۔ آج حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ شخص پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔