بہادرپورہ اور مہیشورم میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ اور مہیشورم کے علاقہ میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دو خواتین ذہنی تناؤ کا شکار تھیں جنہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ پدما اماں جو ایس پی نگر کشن باغ علاقہ کے ساکن لنگم کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور مزید وجوہات کا پتہ چلانے میں بہادرپورہ پولیس مصروف ہے ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 20 سالہ وی چٹا اماں جو مہیشورم علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔