بھیونڈی میں محرم جلوس کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات

ممبئی کے تھانے سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع بھیونڈے علاقے میں محرم جلوس کے دوران دو گرہوں میں پیش ائے تشدد کے دوران پتھراؤ میں چھ افراد بشمول پولیس عہدیدار کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کے سبب پہچانے جانے والے علاقے میں کشیدگی کے باوجود حالات پر مکمل قابو کا پولیس کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے۔

بھیونڈے کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کپل پاٹل نے کہاکہ واقعہ سنگین نہیں ہے ہم نے حالات پر قابو پانے اور حالات کوساز گار بنانے کے لئے پیس کمیٹی کا اجلا س بھی طلب کیاہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق تشدد کا واقعہ اس وقت پیش ائے جب نوراتری جلوس کے لئے بنائے گئے پنڈال کوکسی نے نقصان پہنچایاجو شام کے وقت مقام واقعہ کی گلی سے نکالا جارہاہے تھاجس کے بعد دونوں گروہوں کے لوگ آمنے سامنے اگئے ہونے کے بعد ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے جس میں ایک سب انسپکٹر اور پولیس جوان بھی زخمی ہوئے

غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق تھوڑے لوگ بھی اس پتھراؤ کی وجہہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں گروہوں کو منتشر کرکے حالات کو قابو میں کرلیاہے۔

تھانے کمشنر آف پولیس پرامویر سنگھ اور جوائنٹ کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے مقام واقعے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔رات دیر گئے پنڈال کو نقصان پہنچانے والا ویڈیو سوشیل میڈیل پر عام ہونے کے بعدگائتری نگر پولیس چوکی کے سامنے ایک اسکوٹر کونذر آتش کردیاگیا۔