بھینسہ کے نوبل ہائی اسکول کو بہترین کارکردگی اور بیسٹ وائس پرنسپل ایوارڈ

بھینسہ۔/8نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ شہر کے نوبل ہائی اسکول کو بہترین کارکردگی اور اسکول کے وائس پرنسپل کو بیسٹ وائس پرنسپل ایوارڈ نئی دہلی میںمنعقدہ تقریب سی ای ڈی فاؤنڈیشن نیشنل ایجوکیٹر ایوارڈ 2018ء 4 نومبر کو نیشنل سائینس سنٹر پرگتی میدان نئی دہلی میں دیا گیا۔ سی ای ڈی فاؤنڈیشن نئی دہلی کی جانب سے قومی سطح پر محمد نصیرالدین وائس پرنسپل نوبل ہائی اسکول بھینسہ کو اعزاز سے نوازے جانے پر نوبل ایجوکیشن سوسائیٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی اس ایوارڈ تقسیم میں مہمانوں کے ہاتھوں اسکول وائس پرنسپل محمد نصیرالدین کو مومنٹو اور سندو تہنیت پیش کی گئی۔ محمد نصیرالدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی مدرسہ مرحوم الحاج محمدولی الدین صاحب کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا خواب تھا کہ ہماری قوم تعلیمی میدان میں آگے رہے مسلمانوں کے تعلیمی مشن کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے بیڑے کو آخری سانس تک جاری رکھا انھوں نے کہا کہ ہائی اسکول کے تعلیمی مشن کو جاری رکھتے ہوئے قوم کی تعلیمی واخلاقی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھنے کا عہد کیا محمد نصیرالدین کو بیسٹ وائس پرنسپل ایوارڈز اور نوبل ہائی اسکول بھینسہ کو بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جانے پر معزز شہر اولیائے طلباء و دوست احباب نے انھیں مبارکباد پیش کی۔