بھینسہ کے قریب سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

بھینسہ۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع مائیگاؤں کے قریب بھینسہ۔ نرمل قومی شاہراہ 61 پر سڑک حادثہ کا شکار ہوکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے ایک کمیشن ایجنٹ کے پاس ملازمت کرنے والا مہاراشٹرا کے موضع دیویشی کا متوطن 28سالہ مہیش نامی نوجوان انپے دوست راجیش کے ہمراہ بھینسہ گنیش وسرجن جلوس میں رقص کرنے کے بعد بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں نشہ کرکے نشہ کی حالت میں بھینسہ واپس ہورہے تھے اس اثناء میں موضع مائیگاؤں کے قریب یہ سڑک حادثہ پیش آیا جس میں مہیش نامی نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگیا اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس حادثہ کی اطلاع پاکر ان کا اور ایک دوست ناگیش نامی نوجوان بھینسہ دواخانہ آرہا تھا لیکن اس کا بھی ایک سڑک حادثہ میں چیک پوسٹ کے حادثہ پیش آیا۔ ناگیش اور راجیشور کو علاج کیلئے نظام آباد منتقل کیا گیا اور اس ضمن میں بھینسہ رورل پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

فرخ نگر منڈل پریشد کا آج اجلاس
شاد نگر۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگر منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر شریمتی راجیشوری کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق 15ستمبر بروز جمعرات صبح 11بجے احاطہ بلاک آفس میں ایم پی پی شریمتی بوجی نائیک کی صدارت میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام مواضعات کے سرپنچوں، ایم پی ٹی سی ارکان، کوآپشن ممبرس کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری عہدیداروں سے مقررہ وقت پر حاضر ہونے کی اپیل کی ہے۔