بھینسہ کے سرکاری مدارس میں شجرکاری

بھینسہ۔/7 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل ایجوکیشن آفیسر نے بھینسہ کے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کی۔ شہر کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے تمام ریکارڈس اور کلاس رومس کی تنقیح کی اور صدر مدرس این ناگیشور راؤ سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی جدید عمارت کے احاطہ میں مختلف پودوں کے ذریعہ شجرکاری کی۔ اس موقع پر ڈی ای او پرانیتا نے طلبہ سے کہا کہ ہریتا ہارم کے تحت لگائے جارہے پودوں کے ذریعہ مستقبل میں ریاست کو کافی فائدہ ہوگا اور ریاست میں صفائی آلودگی کا خاتمہ، وقت پر بارش کا نزول اور ماحول سرسبز و شاداب رہے گا، پودوں کی شجرکاری سے اہم پودوں کی نگہداشت ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام اساتذہ اور طلباء کو پودوں کی نگہداشت کرنے اور حفاظت کی ترغیب دی۔ اس موقع پر اسکول اساتذہ محمد اظہر، موہن راؤ، وسیم سلطانہ اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔