بھینسہ ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل کو ضلع اور بھینسہ کو ریونیو ڈیویژنل کا درجہ فراہم کرنے کے اعلامیہ پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی قیادت میں سینکڑوں ٹی آر ایس قائدین نے بھینسہ شہر کی اہم شاہراہوں پر موٹر سیکل ریالی نکالتے ہوئے آتشبازی کی ۔ اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا ۔ ڈیویژن کی ترقی و روزگار کے وسائل پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔ علاوہ ازیں بھینسہ ڈیویژن میں تعلیمی اداروں کے قیام کی امیدیں واضح ہے ۔ بھینسہ کو ریونیو ڈیویژنل کا درجہ فراہم کرنے مقامی قائدین سید آصف سابق صدر ویلفیر پارٹی ، عبدالوسیع رسول ٹی آر ایس یوتھ صدر ٹاؤن ، شیر خان سماجی کارکن کے علاوہ ٹی آر ایس مقامی قائد عبدالاحد اور عبدالجاوید نے خیرمقدم کرتے ہوئے تلنگانہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نائب وزیراعلی محمد محمود علی ، ریاستی وزیر قانون و امکنہ اے اندرا کرن ریڈی اور رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور بھینسہ ریونیو ڈیویژنل کو تمام اعتبار سے ترقی یافتہ بنانے کی خواہش کی ۔