ڈی ایس پی بی راجیش کی پریس کانفرنس
بھینسہ /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈی ایس پی بی راجیش نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نرمل اور بھینسہ ڈیویژن میں آئندہ دو روز میں ای چالان سسٹم کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے جو کہ حیدرآباد شہر کے طرز پر ڈیجیٹل سسٹم پر منحصرہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے کسی بھی مقام پر رجسٹریشن کی گئی تمام گاڑیوں کو ٹریفک قواعد و نظام کو درہم برہم اور زیادہ تعداد میں مسافرین کو بٹھانے کے علاوہ تیز رفتاری سے موٹر گاڑی چلانے اور ہیلمیٹ اور یونیفارم کا استعمال نہ کرنے پر ڈیجیٹل نظام کے تحت ای چالان رجسٹریشن نام والے فرد کے مکان پر بذریعہ ڈاک جرمانہ روانہ کیا جائے گا ۔ جس پر جلد از جلد می سیوا یا آن لائین نیٹ بینکگ کے ذریعہ جرمانہ کو بھرنا ہوگا اور اگر ایک موٹر گاڑی پر کئی مرتبہ ای چالان عائد ہونے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر موٹر گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے مہربند کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر موٹر گاڑی مہاراشٹرا ریاست میں رجسٹریشن کی ہوتی ہے تب اس کو استعمال کرنے والے فرد کو نقد رقم کے ذریعہ ٹریفک نظام کی مخالفت پر جرمانہ بھرنا ہوگا اور تلنگانہ ریاست میں رجسٹریشن موٹر گاڑیوں پر ای چالان جرمانہ عائد کرتے ہوئے رجسٹریشن نام کے فرد مکان کو روانہ کیا جائے گا ۔ آخر میں ڈی ایس پی بی راجیش نے کہا کہ اگر کوئی موٹر سائیکل یا موٹر گاڑی ایک فرد کسی دوسرے فرد کو فروخت کرتا ہے تب اس موٹر گاڑی کے اونر شپ کو جلد از جلد تبدیل کرتے ہوئے رجسٹریشن نام کو تبدیل کرنا چاہئے ورنہ جس نام پر موٹر سائیکل یا موٹر گاڑی رجسٹریشن ہوگی ریکارڈ کے مطابق اسی فرد کے مکان پر ای چالان جرمانہ روانہ کیا جائے گا ۔ لہذا تمام افراد ٹریفک اصولوں پر پابندی کرتے ہوئے گاڑیاں چلائے ۔ اس موقع پر ٹاون سرکل انسپکٹر وی سرینواس بھی موجود تھے ۔ پی ایس پی بی راجیش نے ای چالان سے متعلق عوامی شعور بیداری مہم بھی بتلانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔