بھینسہ پولیس حدود میں دفعہ 30نافذ

بھینسہ۔/6ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر اندلے راملو نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ بتایا کہ بھینسہ ڈیویژن کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس30(A) ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جو یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری ہے۔ ڈی ایس پی اندلے راملو نے مزید کہا کہ پولیس 30(A)ایکٹ کے دوران کسی بھی قسم کے جلوس، ریالیاں، دھرنے اور جلسوں کیلئے پولیس کی اجازت لازم ہے۔ بغیر پولیس اجازت جلسے ، جلوس، دھرنے اور ریالیاں منظم کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے بھینسہ ڈیویژن کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدود کی عوام سے خواہش کی کہ پولیس 30(A) ایکٹ پر پابندی کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا تعاون کریں۔